۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مغربی

حوزہ/ فلسطین میں انسانی حقوق کے سلسلے میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے "فرانچسکا آلبانیز" نے مغربی میڈیا کے جانب دارانہ رویے پر شدید تنقید کی اور اسرائیلی فٹبال ٹیم مکابی تل ابیب اور آژاکس کے میچ کے واقعات کو مغربی میڈیا کی جانب سے مبالغہ آرائی اور مکابی کے حمایتیوں کے اشتعال انگیز اقدامات کو نظرانداز کرنے پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین میں انسانی حقوق کے سلسلے میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے "فرانچسکا آلبانیز" نے مغربی میڈیا کے جانب دارانہ رویے پر شدید تنقید کی اور اسرائیلی فٹبال ٹیم مکابی تل ابیب اور آژاکس کے میچ کے واقعات کو مغربی میڈیا کی جانب سے مبالغہ آرائی اور مکابی کے حمایتیوں کے اشتعال انگیز اقدامات کو نظرانداز کرنے پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

گزشتہ چند دنوں میں مغربی میڈیا نے اسرائیل کی خوشنودی کے لیے اس فٹبال میچ کے دوران ہونے والی جھڑپوں اور مکابی کے حامیوں کی اشتعال انگیز حرکتوں کو نظرانداز کر دیا۔ فرانچسکا آلبانیز نے مطالبہ کیا کہ مغربی میڈیا کے اس طرح کے جانبدارانہ رویے پر تحقیقات کی جائیں، کیوں کہ وہ اسرائیل کے جرائم کو چھپا رہے ہیں۔

انہوں نے ایکس X پر لکھا کہ ایک بار پھر یہ جانچنے کی ضرورت ہے کہ مغربی میڈیا اسرائیل کے جرائم کو کیسے چھپاتا ہے۔ بین الاقوامی عدالتوں نے کئی مواقع پر میڈیا کو جرائم میں شریک، اشتعال انگیزی اور بین الاقوامی جرائم میں ملوث قرار دیا ہے۔

متعدد ویڈیوز میں صہیونی حامیوں کی اشتعال انگیزی کو دکھایا گیا ہے جن میں وہ اسرائیلی فوج کی حمایت اور عرب مخالف نعرے لگاتے نظر آتے ہیں۔ اس کے باوجود، مغربی میڈیا نے اس واقعے کو یہود مخالف جذبات کے طور پر پیش کیا۔

گزشتہ روز امسٹرڈیم کی سٹی کونسل کے ایک سینئر رکن نے اس مسئلے پر مغربی میڈیا کے جانبدارانہ رویے کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی ہولیگانز (تماشائیوں میں موجود اوباش) نے فلسطینی پرچموں والے گھروں پر حملے کیے، جو بدامنی کی وجہ بنا۔ ان اوباشوں میں اسرائیلی فوجی شامل تھے جو ممکنہ طور پر جنگی جرائم میں ملوث ہو سکتے ہیں۔ انہیں ہالینڈ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے تھی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .